لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں سال کی پہلی بارش سے موسم مزیدسرد

Published on January 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا،سکردو میں پارہ منفی 10، استور میں منفی 8 اور کالام منفی 5 تک گر گیا
لاہور( یو این پی)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں سال پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا۔سکردو میں پارہ منفی 10، استور میں منفی 8 اور کالام منفی 5 تک گر گیا۔ سال کی پہلی بارش نے لاہور کو ٹھنڈا کر دیا۔ باغوں کے شہر میں منگل کی صبح سویرے سیاہ بادل آئے اور اندھیرا چھا گیا۔ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں پھر شروع ہوا ہلکی بارش کا سلسلہ جس نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ریکارڈ کیا گیا۔ قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ گذشتہ روز کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔بلوچستان کے دیگرشہروں میں بھی ابر کرم برسا جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری نے بھی رنگ جما دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog