طالب علم عبدالرحمان کا دنیابھر میں ایک نیا ریکارڈ

Published on January 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

abdul rahman alzoka
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) انٹرنیشنل سکول وکالج پاکستان حیطان کویت کے ایک ہونہار طالب علم عبدالرحمان عامر الزوکاکمیرج آئی جی سی ایس ای مھتیمٹکس (حسابات )نے اولیول میں سات مضامین میں اے پلس(A*)حاصل کرکے دنیابھر میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔انٹرنیشنل سکول پاکستان کے پرنسپل کرنل (ر)انجم مسعود نے بتایا کہ یہ طالب علم مصرکا رہائشی ہے اوروہ پاکستان کے سکول میں تعلیم حاصل کررہاتھا پاکستانی اساتذہ نے محنت کرکے عبدالرحمان عامر الزوکا کو اولیول کے امتحان کے لئے تیار کیا الحمد اللہ پاکستانی اساتذہ کی محنت رنگ لائی ۔کرنل (ر) انجم مسعود نے بتایا کہ پاکستانی سکول میں ہر ملک کا طالب علم پڑھ رہاہے اور سکول کو یہ اعزاز حاصل ہے اس تعلیمی ادارے سے معتددطلباء طالبات نے پاکستان فیڈرل بورڈ اوراولیول میں امتیازی حیثیت حاصل کرکے آج دنیا کے مختلف ممالک میں بڑ ے بڑے عہدوں پر فائز ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سکول کے ساتھ ساتھ یہ اعزاز پاکستان کا ہے اس سے پاکستان کے وقار اور عزت وتکریم میں اضافہ ہوا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes