ٹیکسلا بار کے سینئیر وکیل ملک محمد اعجاز طاہر نجی دورہ پر یورپ روانہ ہوگئے

Published on January 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

pic ejaz taxila
ٹیکسلا( یو این پی)ٹیکسلا بار کے سینئیر وکیل ملک محمد اعجاز طاہر نجی دورہ پر یورپ روانہ ہوگئے،موصوف یورپ میں دورے کے دوران فرانس ، اٹلی ، ہالینڈ ، سپین میں رائج جوڈیشلی سسٹم کا جائزہ لیں گے، جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف وفود سے بھی ملاقات کریں گے،ملک اعجاز طاہر اپنے مختصر دورے کے بعد فروری کے دوسرے ہفتے وطن واپس پہنچیں گے،گزشتہ روز انکی راوانگی سے قبل ٹیکسلا کے معروف معالج السیدہسپتال احاطہ ٹیکسلاکے ایم ایس ڈاکٹر سید اسد علی شاہ نے پی او ایف ہوٹل واہ کینٹ میں واہ کینٹ ٹیکسلا کے ورکنگ جرنلسٹس اور ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا،اس موقع پر معروف تعلیمی شخصیت عطاالرحمان چوہدری بھی موجود تھے،جبکہ میڈیا سے وابستہ ورکنگ جرنلسٹس ڈاکٹر سید صابر علی، امجد یوسف زئی ، ملک جاوید اختر، حافظ وسیم چوہدری ، سی اے حسین ،سید رضوان حیدر، اکثر اعوان بھی موجود تھے،روانگی سے قبل خصوصی گفتگو کے دوران ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ دورہ یورپ کے موقع پر انھیں مغربی نظام عدالت کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا،انکا کہنا تھا کہ یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے وہ خصوصی ملاقات کریں گے جبکہ انھیں درپیش مسائل کے لئے قانونی مشاورت بھی فراہم کی جائے گی،یاد رہے کہ ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر کام کرچکے ہیں جبکہ حالیہ ٹیکسلا بار کیالیکشن میں انھوں نے بحیثیت ممبر الیکشن بورڈ اپنی خدمات دیں،ڈاکتر سید اسد علی ، چوہدری عطاالرحمان ، اور عشائیہ میں موجود صحافیوں نے ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ کے لئے نیک تمناؤں کاا ظہار کیا،اور انکی بہترین صلاحیتیوں کی تعریف کی،ملک اعجاز طاہر نے شعبہ وکالت میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اہم کیس جیتے ،انکا شمار واہ کینٹ ٹیکسلا کے لائق وکلاء میں ہوتا ہے،جنہوں نے غریبوں کے لئے ہمیشہ مفت قانونی مدد فراہم کی اور اس شعبہ کے وقار کو بلند کیا،ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر سید اسد علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لئے اور صحافیوں کے لئے پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا،اور دوستوں کو الوداع کرنے کی نئی روائت قائم کی ،جبکہ صحافیوں کی جانب سے بھی ڈاکٹر علی کا شکریہ ادا کیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes