بے چین کرکٹ شائقین کا انتظار آخر کار ختم،پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہو گا، حتمی اعلان

Published on February 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

15
لاہور(یو این پی) پاکستان سپر لیگ ٹو کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹائٹل میچ کرانے کی منظوری دیدی، فائنلسٹ ٹیموں کو ہیڈ آف اسٹیٹ لیول کی سیکیورٹی دی جائے گی۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس ہوا جس میں انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے پی ایس ایل ٹو فائنل کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ضمانت دے دی، پنجاب حکومت نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ کرلیا، شہباز شریف نے بھی 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں میچ کرانے کی منظوری دیدی۔وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بھی پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد کے فیصلے کی تصدیق کردی، ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے میچ قذافی اسٹیڈیم مین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔نمائندہ یواین پی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں نے سیکیورٹی خدشات سے متعلق حکومت کو یقین دہانیاں کرادیں، جس میں ضمانت دی گئی ہے ہے کہ فائنل میچ کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایسے انتظامات کئے جائیں گے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں کے ساتھ کئی میٹنگز کی جس کے بعد پی ایس ایل ٹو فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری دی گئی، میاں شہباز شریف نے تفصیلی سیکیورٹی پلان کی بھی منظوری دی، سیکیورٹی پروگرام 5 حصاروں پر مشتمل ہوگا۔توقع ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت کئی اعلیٰ شخصیات بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچے گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے بعد سے ملک دشمنوں نے پاکستان کیخلاف اپنی سازشیں تیز کردی تھیں، تقریباً 20 دن کے دوران کئی خودکش اور بم دھاکے کئے گئے جس کے نتیجے 100 سے زائد شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔پاک فوج نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا اور درجنوں تخریب کاروں کو انجام تک پہنچایا، کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جبکہ افغانستان میں سرحد کے قریب قائم ٹھکانوں پر بھی گولہ باری کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog