تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ (آج) جمعرات سے دوبارہ شروع ہو گا، فواد چوہدری

Published on November 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نومبر کے تیسرے ہفتے راولپنڈی میں ہوں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ (آج) جمعرات سے دوبارہ شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے ذمے داران کی میٹنگ ہو گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes