حکومت نے ٹیکس لگا کر پیسے بٹورے، تیل کی درآمد اور فراہمی پر توجہ نہ دی: خورشید شاہ

Published on January 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے تیل پر ٹیکس لگا کر صرف پیسے بٹورے اور کچھ نہیں کیا، بڑے بڑے بحران پیدا ہو رہے ہیں لیکن حکومت نے آنکھیں بند رکھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی اداروں نے پی ایس او کے 250 ارب روپے دینے ہیں جبکہ سرکولر ڈیٹ 300 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور پی ایس او کے پاس 2 دن کا بھی پیٹرول نہیں ہے، حکومت بتائے کہ پیٹرول کا بحران کب حل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وزراءکے درمیان کوآرڈی نیشن نہ ہونے سے بحران پیدا ہوا، اوگرا 60 فیصد اور دیگر کمپنیاں 40 فیصد پیٹرول درآمد کرتی ہیں لیکن عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے پر چھوٹی کمپنیوں نے درآمد ہی روک دی جبکہ پی ایس او کے پاس آج کیلئے 13 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے بڑے بحران پیدا ہو رہے ہیں لیکن حکومت نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ پیٹرولیم بحران سے متعلق اسمبلی میں آگاہ کیا گیا لیکن وزراءموجود نہیں تھے، حکومتی غلطیوں کے جواب میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کرنہیں بیٹھ سکتے بلکہ نشاندہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تیل پر ٹیکس لگا کر صرف پیسے بٹورے اور اس کی درآمد اور فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme