بھارت نے پاکستان سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا

Published on January 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 738)      No Comments

123نئی دہلی (یو این پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مذاکرات بحالی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن اور بہتر تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ بھارت بنگلہ دیش سمیت پاکستان کے ساتھ بھی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ مذاکرات پرامن ماحول میں ہوں۔

سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دنیا کا ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس کا حل مذاکرات سے ممکن نہ ہو۔اس لیے بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کو چاہیئے کہ پر امن مذاکرات کو ترجیح دیں تاکہ خطے کا امن بحال ہو سکے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes