ڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتی نظر آنی چاہیں صاحبزادہ محمد یوسف

Published on April 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ان کے آفس میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر میں انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے کہا کہ اگرچہ درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش نہیں ہورہی تاہم سرویلنس سرگرمیوں کو جاری رکھاجائے اور غفلت نہ کریں۔انہوں نے انسدادڈینگی کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اورڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتی نظر آنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد اور لاپروائی پر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes