انرجی کرائسز سمیت تمام بحرانوں کی ذمہ دار دنیا کی سپر طاقتیں ہیں سینیٹرطلحہ محمود

Published on January 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی )چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹرطلحہ محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں انرجی کرائسز سمیت تمام بحرانوں کی ذمہ دار دنیا کی سپر طاقتیں ہیں جو پاکستان میں موجود قدرتی زخائر پر قابض ہونا چاہتی ہیں،پاکستان میں موجود افغانیوں کی موجودگی سے ملک میں دہشتگردی اور دوسری سماجی برائیوں نے جنم لیا،جسکی وجہ سے پاکستان دنیا کے نقشہ پر ہائی سیکورٹی ریجن میں شمار کیا جاتا ہے،پاکستان مقیم افغانی مہاجرین نے غیر قانونی شہریت حاصل کی،جس میں ناردا سمیت پاکستان کے د یگر اداروں کے لوگ ملوث ہیں،سپر پاورز نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کرے اور یہاں کے عوام خوشحال ہوں،خیبر پختون خواہ میں سکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات تو کجا یہاں طلبہ کو بنیادی ضروریات بھی میسر نہیں،قوم کے معماروں کا مستقبل محفوظ بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے کے پی کے میں پی ٹی آئی اپنے دعوں اور سوچ کو عملی جامع پہنائے،یونین کونسل نجف پور میں گیس کے زخائر دریافت ہونا پاکستان کی معیشت کے لئے مثبت قدم ہے ،ہزارہ میں گیس کی ایکسپلوریشن ہزارہ کا گیٹ وے ہے،جو کوہستان ، گلگت کے پہاڑوں اور پاکستان میں اللہ تعالیٰ کے دیگر زخائر دریافت کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا،یہی عوامل دنیا کو ہماری طرف متوجہ کر رہے ہیں،جبکہ دنیا کی سپر پاورز ان زخائر پر قابض ہونے کے لئے تدابیر کر رہی ہیں،پہلے افغانستان کے نام پرپاکستان پر قبضہ کیا پاکستان کے اندرمداخلت کی گئی لاشوں کے انبار لگائے گئے ، وہ گزشتہ روز ٹیکسلا کے نواحی علاقوں توفکیاں ، ترناوا ، چھوئی اور نجف پور میں سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد سکولز میں طلباء واطالبات سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،سنیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھاکہ سپر پاروز نہیں چاہتیں بلوچستان میں موجود قدرتی زخائر پر پاکستان تسلط قائم کرے،ان کی نظریں ان زخائرز پر ہیں جو پاکستان میں موجود ہیں،طاغوتی قوتیں سازش میں مصروف ہیں کہ پاکستان کے عوام پسماندہ رہیں یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہوسکے،اور نہ پاکستان اور اسکے عاوم ان زخائر سے مستفید ہوں ،سنیٹر طلحہ محمود نے سکولوں میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکورٹی کے ناقص اور ناکافی انتظامات پر کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا،اس موقع پر سکولوں کے سربراہان نے انھیں سکول میں درپش مسائل سے انھیں آگاہ کیا،اور اس ضمن میں تحریری درخواستیں بھی دی گئیں،سنیٹر طلحہ محمود نے اپنی جانب سے کئی سکولوں کو پچیس پچیس ہزار عطیہ دیا جبکہ سکول میں زیر تعلیم طباء و طالبات کی مالی معاونت کے لئے انھیں انفرادی طور پربطور عطیہ نقد رقوم تقسیم کیں،سنیٹر طلحہ کو سکول دوروں کے موقع پر انھیں سکولوں میں بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی اور بچوں کو درپش مسائل سے آگاہ کیا گیا ،میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ یونین کونسل نجف پور کے سرادنہ کے مقام پر سوئی گیس کی دریافت علاقہ عوام کے لئے خوشی کی نوید لیکر آئے گی،اس ضمن میں جو ایکسپلوریشن ہزارہ میں شروع ہے وہ ختم نہیں ہوگی یہ ہزارہ کا گیٹ وے بنے گا،ایکسپلوریشن کے بعد تمام پٹرولیم کمپنیاں یہاں متوجہ ہونگی،ہزارہ میں گیس کے زخائر سے مقامی افراد کو فائدہ ہوگا ،اگر اس اہم ایچومنٹ سے علاقہ کے لوگوں کو محروم رکھا گیا تو بگاڑ پیدا ہوگا،ایجوکیشن ، ڈیویلپمنٹ ،بیروزگاری جیسے معاملات حل ہونا چاہیں ،جو کہ علاقے کے لوگوں کا قانونی، مذہبی اور اخلاقی حق ہے وہ انھیں ملنا چاہئے،انکا کہنا تھا کہ چشم پوشی کی بنا پر آج بلوچستان جل رہا ہے وہاں کے لوگ محرمیوں کا شکار ہیں،ہزارہ میں ایکپلوریشن معمولی پروجیکٹ نہیں ہزارہ کا گیٹ وے ہے،جبکہ موجودہ انرجی کرائسز جیسے بحرانوں میںیہ اہم پیش رفت ہے،انکا کہنا تھا کہ ہزارہ ان قدرتی زخائر سے مالا مال ہے،اس اہم پروجیکٹ کی شروعات کے ساتھ مثبت اشارے ملنا شروع ہوگئے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دہشتگرد کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت ، گروہ ، یا دارہ سے ہو وہ دہشتگرد ہی ہے،خواہ وہ کوئی مولوی ہو، بڑا سرکاری عہدیدار ہو، یا کوئی بڑا بزنس میں اسکا اس سسٹم سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف دہشتگرد ہے ،مدارس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہم ہر فورم پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں ہم جمہوری اور سیاسی لوگ ہیں حکومت کو تمام تحفظات کو دور کرنا ہوگا،اس وقت حکومت کسی بھی تناو کی سیاست کی متحمل نہیں،افغان مہاجرین سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ اکثریت افغانی پاکستانی شہریت حاصل کرچکے ہیں غیر قانونی شاختی کارڈوں کے اجراء پر نادرا سمیت متعدد اہم اداروں کے لوگ اس میں ملوث ہیں اس بابت متعدد مرتبہ تحقیقات کی گئیں ،نادرا نے لاکھوں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو شناختی کارڈ جاری کئے،اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں میرٹ پر ہر چیز کو پرکھنا ہوگا،اب پاکستانی شناختی کاڈ حاصل کرنے والوں نے پاکستانی پاسپورٹ بنا رکھے ہیں، جبکہ پاکستانی شہری ہونے کی حیثیت سے وہ تمام مراعات بھی حاصل کر رہے ہیں،انہی افغابنیوں کی وجہ سے ملک میں نفسا نفسی کا عالم ہے دہشتگردی کا ماحول پیدا ہوا،اور دنیا کے نقشہ پر پاکستان ہائی سیکورٹی ریجن شمار کیا گیا،انکا کہنا تھا کہ کے پی کے کے متعدد سکولوں میں چوکیدار نہیں، باونڈری وال نہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے نہیں اس دہشتگردی کی فضاء میں بچوں کو جو قوم کا مستقبل ہیں تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،کے پی کے کی حکومت ان تمام اقدامات سے غافل نظر آتی ہے،انھوں نے ملک میں بحرانوں کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو قرار دیا انکا کہنا تھا کہ واجبات کی عدم ادائیگی بحرانوں کا سبب بن رہی ہے،جبکہ سپر پاورز پاکستان کو اپنے زیر تسلط رکھنا چاہتی ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes