کوئٹہ: (یواین پی) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکے کے بعد 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق یہ دھماکا مستونگ کے علاقے سلطان شہید چوک کے قریب ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں حرکت میں آ گئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔