ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں (آج)ایکشن میں نظر آئیں گی

Published on January 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

66
سڈنی(یو این پی) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں (آج) پیر کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ثانیہ مرزا آسٹریلیا میں رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں تاہم مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں ابھی ان کی ٹائٹل جیتنے کی امید باقی ہے اور انہوں نے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر رکھی ہے۔ ثانیہ مرزا اپنے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز کے ہمراہ پری کوارٹر فائنل میں آج پیر کو میکسیکو کے سنتیاگو گونزالیز اور ان کی امریکن جوڑی دار سپیئرز کے آمنے سامنے ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog