ٹیکسلا،گیس کے انتہائی کم پریشر کے خلاف شہریوں کا احتجاج

Published on January 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 637)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی )گیس کے انتہائی کم پریشر کے خلاف شہریوں کا احتجاج ، عثمان کھٹر کے قریب دونوں صوبوں کو ملانے والی اہم شاہراہ ایچ ایم سی روڈ ٹیکسلا تاحطار ٹائر جلاکر بلاک کر دی ،پی ٹی آئی کے ایم این اے شمالی پنجاب کے صدر غلام سرور خان بھی احتجاج میں شامل ہوگئے خواتین سمیت سینکڑوں مرد خواتین نے گیس کے کم پریشر پر احتجاج کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سمیت حکومتی زعماء کو نشانہ تنقید بنایا، اور حکومت کے خؒ اف نعرے بازی کی ،علاقہ احاطہ ، تربیلہ کاکالونی ، بھلڑ توپ ،سالار گاہ،رہبر کالونی،کے متاثرہ افراد سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے ایم این اے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکومت کارخانوں اور انڈسٹریوں کو اربوں روپے رشوت لیکر گیس فراہم کر رہی ہے جبکہ غریب لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں انتظامیہ کے افسران نے وعدوں کے باوجود یہاں کی آبادیوں کے مکینوں کا مسلہ حل نہیں کیا،حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں لوگ بجلی، پٹرول ، گیس جیسی بنیادی ضرورت کو ترس رہے ہیں ،یہی حال رہا تو عوام کے ساتھ ملکر ملک گیر احتجاج کریں گے،احتجاج میں مقامی سیاسی قائدین ، اجمل خان تنولی ، ملک ایاز کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے،لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ دو سال سے اس مصیبت سے گزر رہے ہیں مگر محکمہ کے افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی،ادہر شہریوں کے احتجاج پر پولیس کے اعلی ٰ افسران ڈی ایس پی ٹیکسلا سلیم خٹک ، ایس ایچ او ٹیکسلا ملک محمد خان ہمارہ پولیس نفری پہنچ گئے، ایچایم سی روڈ ٹیکسلاتا حطار چار گھنٹوں سے زائد بند رہی جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لبمی لمبی قطاریں لگ گئیں ، ٹریفک تعطل کے باعث کئی ایمرجنسی مریض بھی ٹریفک میں پھنسے رہے ،جن کے ساتھ لواحقین نے مظاہرین کو کوسنا شروع کردیا انکا کہنا تھا کہ اگراحتجاج کرنا ہے تو پارلیمنٹ ہاوس جائیں لوگوں کو کیوں تنگ کیا جارہا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes