سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان کے تخت سنبھالنے کے بعد پہلے پاکستانی شہری کا سرقلم

Published on January 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

images
جدہ (بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تخت سنبھالنے کے بعد پہلے پاکستانی شہری کا سرقلم کردیاگیاہے جس کے بعد اب تک مجموعی طورپر سرقلم کیے جانیوالے مجرموں کی تعدادچار ہوگئی ہے منگل کو دوسعودی اور ایک پاکستانی شہری کا سرقلم کیاگیا.سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ایک سعودی اور پاکستانی شہری کا منشیات سمگلنگ کے جرم میں مکہ میں سرقلم کیاگیا.جس کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تخت سنبھالنے کے بعد مجموعی طور پر سزا پانے والوں کی تعداد چار ہوگئی . پاکستانی شہری لطیف خان نوارزادہ پر الزام تھا کہ وہ سعودی عرب میں ہیروئن کی منتقلی کرتے پکڑاگیا. گذشتہ روز بھی بچوں سے جنسی زیادتی و اغواءکے مجرم سکول ٹیچر کا سرعام سرقلم کیاگیاتھا اوروہ شاہ سلمان کے تخت سنبھالنے کے بعد پہلے مجرم تھے جس کو موت کی سزادی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题