خواتین وطالبات کا جماعت اسلامی میں شمولیت خوش آئند ہے ،جماعت اسلامی خواتین ونگ

Published on April 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments


کوئٹہ(یو این پی)جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی صوبائی ناظمہ سابق ایم پی اے ثمینہ سعید نے کہاہے کہ خواتین وطالبات کا جماعت اسلامی میں شمولیت خوش آئند ہے جماعت اسلامی خواتین وطالبات کی تربیت ان کی حقوق کے حصول اور ظلم وجبر وغیر اسلامی قوانین ختم کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے بلوچستان میں بھی سب سے زیادہ خواتین جماعت اسلامی میں ہیں خواتین ارکان وناظمات جماعت اسلامی کی دعوت گھر گھر پہنچانے اور جماعت اسلامی کیلئے اعانت جمع کرنے کیلئے بھر پور جدوجہد کریں عوام کیسامنے حقوق کے حصول ،حقیقی عوامی اسلامی پارٹی صرف جماعت اسلامی ہیں دیگر پارٹیوں نے عوام کو مایوس کردیاہے جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیاد فتوؤں ،الزامات وپروپیگنڈے کا وقت گزر گیا ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی خواتین کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں تمام ذمہ داران نے اپنی انفرادی وحلقوں کی رپورٹ پیش کی اس موقع پر آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔ثمینہ سعید نے مزید کہا کہ ظالم حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ بیرون ملک پڑا 375 ارب ڈالرز سے زیادہ قومی سرمایہ ملک میں لانے کی بجائے غریبوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ۔ سرمایہ دارکو تحفظ جبکہ غریبوں پر ٹیکس لگانے والا نظام کسی صورت قبول نہیں کریں گے اسلامی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں مظلوموں کو تحفظ حاصل ہو مردِ مجاہد سراج الحق کی قیادت میں لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف بھر پور مہم شروع کی جائیگی تاکہ لوٹ مار کرنے والے بار بار عوام کو دھوکہ نہ دے سکے ملک کو مسلح دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشتگردوں سے بھی آزاد کراناہے لوٹ مار کرنے والے بڑے ظالم وجابر ہیں جس کوبار بار لوٹ مار کے باوجود کوئی شرم وحیا نہیں۔ عوام امن ترقی اور خوشحالی کیلئے اسلامی پاکستان اور خوشحال بلوچستان بنانے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہرطرف لوٹ مار اور ظلم وجبر کا راج ہے بدنامی ولوٹ مار کا دور ہے صرف جماعت اسلامی نیک نام اور کرپشن موروثیت سے پاک جماعت میدان میں رہ گئی ہے عوام خواتین طالبات اور خصوصاًنوجوان جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes