پنجاب یوتھ فیسٹیول کی تقریب نقد انعامات نامکمل لسٹوں اور فنڈزمیں خرد برد کے باعث ملتوی

Published on May 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

NewUNN
قصور(یواین پی) تفصیلات کے مطابق پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب جو کہ ضلع کونسل ہال قصور میں مورخہ 6منگل مئی کو منعقد ہورہی تھی جیتنے والے کھلاڑیوں جو کہ تحصیل لیول اور ڈسٹرکٹ لیول اور ڈویژن لیول کے مقابلوں میں ضلع قصور کے کھلاڑیوں نے پہلی اور دوسری پوزیشنیں حاصل کی اُن کوانعام دینے کی تقریب کو ڈی سی او قصور جاوید اقبال بخاری صاحب نے نہ مکمل لسٹوں اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے اراکین کی یوتھ فیسٹیول کی انعامی رقم میں کرپشن اور ہیرا پھیری کرنے پر سرزنش کی اور تقریب کو ملتوی کردیا۔انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انعامی فنڈز کو شفاف طریقے سے تقسیم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اپنی نگرانی میں شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انعامات تقسیم کرے گی۔مزید براں ڈویژن لیول پر کھلاڑیوں اور ان کے آفیشنلز کے ٹی اے ڈ ے اے بھی ڈسٹرکٹ سپورٹس انتظامیہ ہضم کر گئی ہے ان کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ڈی سی او قصور جناب سید جاوید اقبال بخاری صاحب سے گزارش کی ہے کہ وہ تحصیل ،ضلع اور لاہوڈویژن لیول کے مقابلوں میں اپنے جیب خرچ پر کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا ان سے باقاعدہ ٹی اے ڈے اے فارم پر کر وائے گئے تاکہ کھلاڑیوں اوران کے آفیشلز کا فنڈ انکو مل سکے مگر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کھلاڑیوں اور ان کے آفییشلز کو ڈرا دھمکا کر خود ان کے فنڈز پر ہاتھ صاف کر چکا ہے ۔اور رام رام اپنا پرایا مال جھپناکر چکا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy