موسم بہار میں قدرت کی رنگینیاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں جواد اکرم

Published on February 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

Jawad
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ موسم بہار قدرت کا انمول تحفہ ہے اس موسم میں قدرت کی رنگینیاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں اور انسانی طبیعت پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں شہریوں کی تفریح کے لیے ضلعی حکومت وہاڑی نے فلاور شو، محفل مشاعرہ اور فلاور شو کے د وران بچوں کی تفریح کے لیے مختلف پروگرامز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں فلاور شو کی انتظامات کے جائزہ لے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او زراعت شہزاد صابر، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد، ڈی او زراعت علیم رضا زیدی ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ، ایس این اے محمد خرم سلیم ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی رانا محمد یعقوب ، پرنسپل ڈی پی ایس سکول وہاڑی راؤ اسماعیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر رمضان شہزاد،کمیونٹی سیفٹی آفیسر ریسکیو1122عبدالجبار، ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم ، ٹی او آر وہاڑی راؤ نعیم خالد ، ڈی او ماحولیات رانا صفدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن رانا شاہد ،ڈیا و سول ڈیفنس محمد لطیف گل اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے ماضی کی روایات کے مطابق تمام افسران فلاور شو کی تیاریاں بروقت شروع کریں اسی طرح کلچرل پروگرام سمیت محفل مشاعرہ کے لیے بھی تیاری کی جائے فلاور شو کے لیے چاندنی پارک کے علاوہ متبادل مقام کا بھی جائزہ لیا جائے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ بورے والا اور میلسی کے عوام کی تفریح کے لیے بھی میلسی اور بوریوالا میں فلاور شو کے انعقاد کو یقینی بنائیں ااس سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题