محرام الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشورہ 21ستمبر کو ہوگا

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

لاہور (یواین پی) محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے ساتھ نئے اسلامی سال 1440ہجری کا آغازبھی ہوگیا ہے جبکہ یوم عاشورہ 21ستمبر کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت گزشتہ روز محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ ،اسلام آباد اور پشاور میں ہوئے تھے۔ اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ کو ہو گا جبکہ یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes