خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے اقتدارسنبھالنے کے بعد پہلا طواف بغیر سکیورٹی کے کیا

Published on February 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

Salman
جدہ سعودی عرب(بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے منصب اقتدار کے بعد پہلا طواف بغیر سکیورٹی کے کیا اورعام عازمین انہیں کندھوں پربوسہ دیتے رہے جس کا فرمانروا شاہ سلمان نے کسی قسم کا برا نہیں مانا،عام عازمین میں طواف کرنا سعودی عرب کے کسی بھی فرمانروا کا یہ پہلا واقعہ ہے خادمین الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کو لوگ اپنے قریب دیکھ کر خوشی کااظہار کرتے رہے یہاں تک پاکستانی ،بھارتی اوربنگلہ دیشی اور دیگر ممالک کے عازمین بھی شاہ سلمان سے ہاتھ ملاتے رہے اور اپنے پاس موبائل فون ر ویڈیو اور تصویریں بهی بناتے رہے اکثر عمرہ ادا کرنے والوں نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی بهی سربراہ نے عام عوام کے ساتھ طواف کیا ہے ہال ہی میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عمرہ ادا کرتے وقت بهی سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنی حفظ کے لیے اپنے اپنے ساتھ رکھا سعودی فرمانروا کو اپنے ساتھ دیکھ کر عمرہ ادا کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ کام کرنے چاہیے جس سے ہماری جان کو کوئی خطرہ نہ ہو اس کی زندہ مثال آپ سب کے سامنے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy