چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

Published on April 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

لاہور (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چوہدری نثار نے ماڈل ٹاﺅن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، جس کے دوران شہباز شریف نے چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ماڈل ٹاﺅن میں شہبازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملکی سیاست اورپارٹی امورپربھی بات چیت ہوئی۔ شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انہیں پارٹی کے ساتھ چلتے رہنا چاہیے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog