پولیوسے محفوظ بچے ہی کھیل کود جیسی جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں: ممتاز بیگ

Published on February 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

002 GYMNASTICS PLAYERS WITH MUMTAZ BAIG MEMBER NATIONAL POLIO PLUS COMMITTEEرحیم یار خان ( یو این پی) روٹری انٹرنیشنل کی پولیو پلس کمیٹی کے ممبر ممتاز بیگ نے روٹری کلب اور کبیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جمناسٹک شو میں شرکت کے موقع پرکہا کہ صحت مند انسان ایک امیرشخص ہوتا ہے مگر اسے اس کا احساس نہیں ہوتا،پولیوسے محفوظ بچے ہی کھیل کود جیسی جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ پولیو کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹین ایجرزکھلاڑیوں کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ نواحی علاقہ امان گڑھ میں شیخ خلیفہ ایجوکیشن سینٹر میں منعقدہ اس شو میں مہمان خصوصی رئیس عباس ، درشن رام، جان محمد وارثی اور رانا عبدالجبار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم میں پولیو دیکسین کے قطرے پلا کر انہیں معذور ہونے سے بچائیں۔ جمناسٹک شو میں بہترین فن کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں درشن رام (کپتان) کے علاوہ گوپال جی،چندن کمار،راجندر کمار،انیل کمار، سنیل کمار، ٹیکم بالاچ،وجے کمار،ساجن کمار،امر لال،درشن جی، سمپت داس،دہیمندرکمار،راہول بالاچ،انوپ لال،شہباز سلیم اور حافظ محمد سلیم شامل تھے جنہوں نے آئندہ ہونے والی پولیو کی تمام مہموں میں بھر پور حصہ لینے کا عہد کیا۔ تمام کھلاڑیوں اور معززین میں روٹری کی پولیو شرٹس ، کیپس اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes