عبدالحکیم ،کروڑوں روپے سے بننے والی سیوریج لائن نے پہلی ہی بارش میں سب اچھا کرنے والو ں کا پو ل کھو ل دیا

Published on February 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

abdul-hakim-300x160
عبدالحکیم (یواین پی) کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سیوریج لائن نے پہلی ہی بارش میں سب اچھا کرنے والو ں کا پو ل کھو ل دیا تفصیل کے مطابق کچا کھوہ ،فیصل آباد روڈ پر نئی نویلی کروڑوں روپے سے بچھائی جا نے والی سیویج جو کہ مختلف مقاما ت پر زمین بوس ہو گئی ہے جس سے عوام کو فائدہ ہونے کی بجائے مسلسل نقصان ہو رہا ہے اور مزید بڑے نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ ہیوی ٹریفک گزرنے کی وجہ سے روڈ پر گہری کھائیاں پڑ گئی ہیں اور متعدد ٹرالے وغیرہ غوثیہ چوک میں پھنسے ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے آمد ورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے ناقص سیوریج کی خبر متعدد بار اخبارات کی زینت بنی مگر حکام بالا نے کسی قسم کی کوئی کاروائی نہ کی مگر،پی ٹی آئی کے امید وار برائے صوبائی اسمبلی 215رانا انوار نے سٹی صدر پی ٹی آئی حاجی علی محمد نعیم کے ہمراہ صحافیو ں سے بات چیت کر تے ہو کہا کہ آج 5فروری کو کشمیر ڈے کی بجائے سیوریج کرپشن ڈے منائیں گے اور اس وقت تک احتجاج کریں گے جب تک حکام بالا کی طرف کوئی آکر ہماری حالت دیکھ نہ لے جس پر تمام سیاسی، سماجی حلقو ں نے مل کر آج 11بجے غوثیہ چوک بند کر کے احتجاج کی کال دے دی انجمن تاجران کچاکھوہ روڈ نے بھی احتجاج کی حمایت کردی اور صدر حاجی منور نکیانہ نے کہا ہے کہ ہمارے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ہم اس احتجاج میں بھر پو ر شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题