پاکستان کو ون ڈے ورلڈ کپ جیتے ہوئے 23 برس بیت گئے

Published on February 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      No Comments

0777
گرین شرٹس نے عمران خان کی قیادت میں پہلی بار عالمی چیمپئن بن کر دنیائے کرکٹ میں اپنی حکمرانی قائم کی تھی
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جیتے ہوئے 23 برس بیت گئے۔ گرین شرٹس نے 25 مارچ 1992ء کو عمران خان کی قیادت میں پہلی بار عالمی چیمپئن بن کر دنیائے کرکٹ میں اپنی حکمرانی قائم کی تھی۔ گرین شرٹس نے فائنل میں حریف انگلش ٹیم کو شکست فاش سے دو چار کیا تھا۔ قومی ٹیم کے اس تاریخ ساز کارنامے کو انجام دیئے 23 برس گزر گئے لیکن عوام کے ذہنوں میں یہ سنہری دن اب بھی تازہ ہے۔ 25 مارچ کے دن سے عوام نے ٹیم سے نئی امیدیں وابستہ کر لی ہیں اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شاہین اس بار بنگلہ دیش میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیت کر اس روایت کو دوبارہ دوہرا کر وطن لوٹیں گے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن اور مضبوط ہے اگر کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے تو کسی بھی ٹیم کیلئے اسے شکست دینا آسان نہیں۔ پاکستانی شائق وسیم وقار نے کہا کہ 1992ء میں قومی ٹیم نے ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی اور قوم تا حیات اس کارنامے کو یاد رکھے گی۔ جمال ریاض نے کہا کہ وہ اسی سال پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے ٹیم کے کارنامے کو صرف سنا ہی ہے لیکن میری خواہش ہے کہ ٹیم دوبارہ ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوشیوں کا تحفہ پیش کرے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme