طلبا کیلئے اہم خبر، فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی

Published on July 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی کردیئے، اب 15 جولائی کی بجائے 29 جولائی سے ہونگے۔ذرائع کے مطابق ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ فرسٹ ائیر کے امتحانات کا آغاز 15 جولائی سے کیا جانا تھا، تاہم انتظامات نامکمل ہونے کی وجہ سے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، ڈی اے ای کے امتحانات کا آغاز اب 29 جولائی سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ  ڈپلومہ ان ڈریس ڈیزائننگ، ڈپلومہ سٹی اینڈ گلڈز، ڈپلومہ ان کامرس کے امتحان ملتوی کیے گئے ہیں، جبکہ ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن، ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن، میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل کے امتحان بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، فنی تعلیمی بورڈ نے تمام ٹیکنیکل اداروں کو آگاہ کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy