فیصل آباد؛ضلع میں انسدادپولیومہم کا افتتاح کردیا گیا

Published on December 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے بچوں کو قطرے پلاکر 13 دسمبر سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کیا
فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں انسدادپولیومہم کا افتتاح کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے ہلال احمرمیٹرنٹی ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر 13 دسمبر سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کیا۔مہم 17 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے 12 لاکھ 49 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 4869 ٹیمیں خدمات انجام دیں گی۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم بھٹی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہلال احمر ہسپتال ڈاکٹر حافظ مختار احمد رندھاوا اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،والدین ذمہ داری کا ثبوت دے کر تعاون جاری رکھیں اورپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلوائیں تاکہ ملک کو صحت مند مستقبل دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچا¶ کے دوقطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا¶ کا باعث ہیں لہذا والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان پر ذمہ داری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس میں معمولی سی بھی غفلت کے مرتکب نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی اور سوفیصد اہداف کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مہم کی کامیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ مہم کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes