کسان تڑپ رہا ہے تو عام پاکستانی کیسے خوش ہوسکتا ہے، شازیہ مری

Published on August 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری سندھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث وفاقی حکومت پر برس پڑیں۔اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، کسان تڑپ رہا ہے تو عام پاکستانی کیسے خوش ہوسکتا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ یہ حکومت جھوٹی، بے حس اور نالائق ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے بے روزگار کردیا۔انہوں نے کہا کہ چند لوگ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، سوئی سدرن گیس سے 2600 ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔اْنہوں نے کہاکہ ہمیں عدالتی فیصلے پر خوشی نہیں، دکھ اور تشویش ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme