پتنگ بازی کے واقعات پہلے برداشت کیے نہ آئندہ کروں گا، شہباز شریف

Published on February 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

044
لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہو روشیخوپورہ میں پتنگ بازی کے بعض واقعات اور شیخوپورہ کے علاقے میں ڈورسے بچی کے زخمی ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ز کو فی الفور معطل کرنے کے احکامات دےئے ہیں اور انسپکٹر جنرل پویس کو ہدایت کی کہ لاہو راور شیخوپورہ کے جن علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات رونما ہوئے ہیں وہاں کے متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو معطل کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔وہ آج یہاں پتنگ بازی کے قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انسپکٹرجنرل پولیس ، سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، آر پی او ، ڈی پی او او رڈی سی او شیخوپورہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی کے بعض واقعات پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی کے واقعات پہلے برداشت کیے اورنہ آئندہ کروں گا، جن علاقوں میں پتنگ بازی کی شکایت ملی وہاں کے متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ پولیس اور انتظامیہ قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لئے فعال طریقے سے فرائض سرانجام دے ۔ انہوں نے کہاکہ پتنگیں اور ڈور کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور پولیس اور انتظامیہ پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy