حکومت ترقیاتی منصوبوں کو عوامی ریلیف کے ساتھ ساتھ شہری خوبصورتی کا ذریعہ بھی بنا رہی ہے،رانا ثنااللہ

Published on February 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

0111
فیصل آباد۔۔۔سابق صوبائی وزیر بلدیات و قانون رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ترقیاتی منصوبوں کو عوامی ریلیف کے ساتھ ساتھ شہری خوبصورتی کا ذریعہ بھی بنا رہی ہے تاکہ عوام خوشگوار و خوشنما ماحول اور سہل انداز میں ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں اس سلسلے میں ایک کروڑ روپے کے فنڈز سے مدنی چوک سمن آباد کی ٹریفک انجینئرنگ کے مطابق ری ماڈلنگ کی جارہی ہے جس کی بدولت نہ صرف ٹریفک کے الجھاؤ کے مسائل حل ہونگے بلکہ اس چوک کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے یہ بات مدنی چوک میں نو تعمیر شدہ دکانوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ یہ متبادل دکانیں مدنی چوک کی ری ماڈلنگ کے منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں تعمیر کرکے ان دکانداروں کو فراہم کی گئی ہیں جن کی دکانیں کو مدنی مسجد کے دونوں اطراف سلپ روڈز کی تعمیر کے لئے منہدم کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی سی او نور الامین مینگل کی نمائندگی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کنور اعجازخالق نے کی جبکہ ڈی او روڈز عبدالخالق ‘ ایس ڈی او دلشاد احمد‘ڈائریکٹر اوقاف اور دیگر افسران کے علاوہ سابق ناظم سلطان اعوان اور دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ۔رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا کہ مدنی چوک سمن آباد کا اہم مرکز ہے جہاں پر کھانے پینے اور دیگر اشیاء کے کاروبار کی مارکیٹس ہونے کے باعث آمد و رفت کے لئے ٹریفک کا رش رہتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں جن کے ازالہ کے لئے اس چوک کو سائنسی انداز میں کشادہ اور خوبصورت بنایا جارہا ہے اور سلپ روڈز کی تعمیر کی زد میں آنے والی دکانوں کے حامل کاروباری افراد کو متبادل دکانیں تعمیر کرکے دینے کا وعدہ پورا کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy