عالمی برادری کی کشمیریوں پر دھائے جانے والے مظالم پر خاموشی مجرمانہ اور افسوسناک ہے۔ جوزفین کرسٹینا

Published on February 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

jose
بارسلونا (یواین پی)مسلم لیگ ق خواتین ونگ سپین کی صدر اور بین امذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی وسماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینانے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں ،کشمیر کے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے آٹھ لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے اب زیادہ دیر تک دور نہیں رکھ سکتی،انہوں نے کہا کہ آزادی کبھی بھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی اور آزادی کی تحریک چلانا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہے ،کشمیریوں نے جان اور مال کی لازوال اور بے مثال قربانیاں دے کر کشمیر کی تحریک آزادی کو زند ہ رکھا ہے ۔عالمی برادری کی کشمیریوں پر دھائے جانے والے مظالم پر خاموشی مجرمانہ اور افسوسناک ہے،دنیا کے کئی ممالک میں ریفرنڈم کے ذریعے استصواب رائے کا حق دیا جا رہا ہے تو پھر کشمیریوں کواس سے محروم رکھنا کہاں کا انصاف ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دہشت گردی سمیت داخلی معاملات میں الجھ کر رہ جانا کشمیر کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہے پاکستانی قوم ایک ہوکر اپنی طاقت جمع کرے اور دنیا میں ایک اہم دفاعی اور معاشی قوت بن کر ابھرے توکوئی کشمیر کو غلام بنا کر نہیں رکھ سکے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes