بچوں کو تحفظ دے کر ہی ہم اپنے آنے والے کل کو محفوظ کر سکتے ہیں عبد الوہاب

Published on February 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

News Photo Set Rajanpur
راجن پور(خرم شہزاد بھُٹہ سے ) بچوں کو تحفظ دے کر ہی ہم اپنے آنے والے کل کو محفوظ کر سکتے ہیں ۔ بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی نہیں کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار چائلڈ پروٹیکشن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے صوبائی کنسلٹنٹ عبد الوہاب نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی سی او غازی امان اللہ تھے ۔ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں سپرینڈنٹ جیل آصف عظیم ، ڈی ایس پی لیگل شعبان محمودسمیت مختلف محکموں کے آفیسران بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر مس شہناز اکبر کاکہنا تھا کہ سی پی یو کا مقصد پاکستان میں بچوں پر تشدد کا ریکارڈ محفوظ کرنا اور ان واقعات میں کمی لانا ہے ۔ اس موقع پر چوہدری اکبر ضیاء ایڈوکیٹ ، محمد ندیم قریشی ، خرم شہزاد بھُٹہ ، امتیاز حسین جبکہ ڈی پی او آفس سے کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ سے محمد زُبیر ، کاشف رشید ، سی پی یوکے آصف جمیل بھی شریک تھے ۔ تقریب کے آغاز پر تلاوت کلام پاک کا شرف سی پی یوکے عبدالغفار نے حاصل کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy