وارم اپ میچ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

Published on February 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 882)      No Comments

گرین شرٹس نے 247 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، صہیب مقصود نے 93 رنز کی 05شکست اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، محمد عرفان نے 5 وکٹیں حاصل کیں
سڈنی (یو این پی) ورلڈ کپ سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا، گرین شرٹس نے بنگال ٹائیگرز کی طرف سے دیا گیا 247 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، صہیب مقصود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد عرفان نے 5 کھلاڑی میدان بدر کئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اللہ اور تمیم اقبال نصف سنچریاں سکور کیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو بلیک ٹاؤن اولمپک پارک، سڈنی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضٰی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 246 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، محمد اللہ نے 83 اور تمیم اقبال نے 81 رنز کی اننگز کھیلی، شکیب الحسن 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مشفق الرحیم اور اوپنر انعام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ نے دو جبکہ سہیل خان اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان نے ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، صہیب مقصود نے ایک اینڈ سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل پر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ شاہد آفریدی نے آخر میں 24 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ حارث سہیل اور عمر اکمل 39 ، 39 جبکہ احمد شہزاد 5 ، سرفراز احمد ایک، یونس خان 25 اور کپتان مصباح الحق 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مشرفی مرتضٰی اور تسکین احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题