ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر شاہد آفریدی کی مبارکباد

Published on May 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

کراچی(یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کیویز کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں بھی کامیابی اور ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر ہوم ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کہا کہ 102 رنز سے کامیابی اور ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننا شاندار ہے، ویلڈن پلیئرز۔انہوں نے کپتان بابر اعظم کے ون ڈے میں 5 ہزار رنز مکمل ہونے اور میچ میں سنچری بنانے پر مبارک باد بھی دی۔شاہد آفریدی نے چوتھے ون ڈے میں اسامہ میر اور وسیم جونیئر کی بولنگ کی بھی تعریف کی۔انہوں نے لکھا کہ لڑکوں پوری قوم کو بہت فخر ہے، آپ نے آنے والے ورلڈ کپ میں ہماری امیدیں بڑھا دی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اب تک کھیلے گئے چاروں میچز جیت کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme