مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ نے کویت میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کر دیا

Published on February 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

q league photo
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان کی دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ نے بھی کویت میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کر دیا ۔ کویت کے ایک مقامی ہوٹل میں چوہدری عثمان اصغر کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔یوتھ ونگ کویت کے سرپرست محمد سلیم .چوہدری اعجاز احمد رانجھا۔ چوہدری محمد اسلم سویہ اور چوہدری غضنفر علی کی موجودگی میں تمام حاضرین کی متفقہ رائے سے چوہدری عثمان اصغر کوپاکستان مسلم (ق) یوتھ ونگ کویت کا صدر اور چوہدری فاروق وڑائچ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیاگیا.علاوہ ازیں جائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد وقاص اور .ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے لئے چوہدری حسین جاوید . مرزا حسن . چوہدری عثمان مانگٹ اور عامر شہزاد کو منتخب کیا گیا سینئرنائب صدر کے لئے ملک عمران بخشانہ اور نائب صدرور کے لئے چوہدری ثقلین .چوہدری نوید تارڑ .چوہدری اصغر (کولیاں). چوہدری افضل سعید چوہدری یاسر محمود اور رانا قمر محمود کے نام منتخب کئے گئے ۔فنانس سیکرٹری حسنات احمد باجوہ اور سیکرٹری نشرواشاعت کی ذمہ داری صفدر رسول کو سونپی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes