سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے زیراہتمام چین افغانستان پاکستان سہ فریقی ڈائیلاگ پر کتاب کی تقریب رونمائی جمعرات کو ہوگی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید

Published on February 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

MUshahid
اسلام آباد (یواین پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کے زیراہتمام چین افغانستان پاکستان سہ فریقی ڈائیلاگ کے موضوع پر کتاب کی تقریب رونمائی 12 فروری بروزجمعرات کو پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پالیمنٹری سروسز میں منعقد ہوگی، تقریب کا انعقاد سینٹ ڈیفنس کمیٹی، پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ اور جرمن ادارے کیس نے باہمی طور پر کیا ہے۔ ایک پریس بیان کے مطابق جرمن ادارے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ہیڈ آف یورپیئن اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن ڈاکٹر گرہارڈ والرزبطور مہمانِ خصوصی شریک ہونگے۔میزبان سینیٹر مشاہد حسین سید کاکہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں منعقدکردہ دوروزہ سہ فریقی ڈائیلاگ کے تناظر میں لکھی گئی کتاب میں پاک، چین اور افغانستان کے مابین ثقافتی، معاشرتی، اقتصادی اور تعلیمی میدان میں قریبی تعلقات کو مضبوط تر کر نے کی تمام تر تفصیلات کا احاطہ کیا گیا ہے، وہ اس موقع پر تینوں ہمسایہ ممالک کے نوجوانوں کیلئے مشترکہ یوتھ سمر کیمپ اور سالانہ میڈیاکانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بھی اظہارِ خیال کریں گے جبکہ سینیٹر افراسیاب خٹک اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کریں گے ،پینل ڈسکشن کے دیگر شرکاء میں افغانستان میں سابق سفیر اور سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن محمد صادق اور نامور مصنف احمد رشید شامل ہیں۔ تقریب رونمائی میں سفارتکاروں، تجزیہ کاروں، ماہرین، صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شریک ہونگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题