اس بار کویت سے ایکسپو نمائش میں 70تاجر جس میں کویتی تاجروں کی تعداد زیادہ ہے حصہ لے رہے ہیں اسلم خان

Published on February 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

Aslam KW
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) کویت میں پاکستان کے سفیر محمد اسلم خان نے کہاہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والی ایکسپونمائش میں بیرونی ممالک کے تاجروں کا حکومت پاکستان ہر قسم کا تحفظ فراہم کرے گی پاکستان میں بیرونی تجارت کے بڑے مواقع موجود ہیں اس بار کویت سے ایکسپو نمائش میں 70تاجر جس میں کویتی تاجروں کی تعداد زیادہ ہے حصہ لے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفارت خانہ پاکستان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ سفارت خانہ کمرشل اتاشی آغا سعید خان بھی موجود تھے ۔سفیر پاکستان نے کہاہے کہ کویت پاکستان کے تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں عرب میڈیا کو بھی اس معاملہ سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا چاہئے اور پاکستان کے امیج کو بہتر طریقے سے پیش کریں ۔انہوں نے کہاکہ ایکسپو نمائش 26فروری تا یکم مارچ تک ایکسپو سنٹر کراچی میں ہوگئی جو ہرسال لگائی جاتی ہے اور اس میں اس سال 70ممالک کے ایک ہزار سے زائد کمپنیاں اورتاجر حصہ لے رہے ہیں وہاں پر تمام پاکستانی پروڈکس ہوں گی ۔ایکسپو سنٹر کے 6ہال میں 523اسٹال لگائے جائیں گے ۔سفیر پاکستان نے کہاہے کہ نمائش کے دوران فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات ہوں گے کسی کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں حکومت پاکستان بیرون اور اندرونی تاجروں کوتمام تر تحفظ فراہم کرے گی ۔سفیر پاکستان کے بعد کمرشل اتاشی آغاسعید نے میڈیا کو بریفنگ دی اور کہاکہ کویت میڈیا اس نمائش کو کوریج دے تاکہ پاکستانی پروڈکس کویت میں ایک بار پھر اسی مقبولیت کے ساتھ مارکیٹوں میں فروخت ہوں ۔پریس کانفرنس میں عرب میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme