فلم ’’ رائے ‘‘چاہنے والوں کیلئے ویلنٹائن ڈے کا تحفہ ہوگی،جیکولین فرنینڈس

Published on February 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

14
ممبئی(یوا ین پی) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم محبت کرنے والوں کے لئے تحفہ ثابت ہو گی ۔انھوں نے اپنی فلم ’’ رائے ‘‘ کی تشہیری مہم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یواین پی سے کہا کہ ان کی فلم ’’ رائے‘‘ ویلنٹائن ڈے سے ایک دن قبل (آج) 13فروری کو ریلیز ہو رہی ہے ، یہ ان کی طرف سے ان کے چاہنے والوں کیلئے تحفہ ہوگی۔ ویلنٹائن ڈے کے دن شادی شدہ اور محبت کرنے والی جوڑیوں کیلئے یہ آئیڈیل پلان رہے گا کہ وہ سینما گھروں میں جائیں اور یہ فلم دیکھیں ۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ بھی ویلنٹائن ڈے والے دن ارجن رام پال کے ساتھ سینما گھر جائیں گی اور اپنی ہی فلم دیکھ کر محظوظ ہونگی یہی ان کے اس دن کا پلان ہے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں رنبیر کپور شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy