آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، سلمان بٹ اور محمد آصف پر پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا

Published on August 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 614)      No Comments

9
دبئی (یو این پی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کے کھلاڑی محمدآصف اورسلمان بٹ پر پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے کے اعلان کے بعد محمد آصف اور سلمان بٹ ستمبر سے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے ۔سلمان بٹ اور محمد آصف نے آئی سی سی کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے ان کی سزا پوری ہونے پر ان پر سے پابندی ہٹائے جانے کا اعلان کر دیاہے جبکہ اعتراف نہ کرنے پر محمد آصف پر دوسال اور سلمان بٹ پر پانچ سال کی مزید پابندی لگائی جانی تھی ۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں پر 2011میںسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پابندی عائد کی گئی تھی لیکن دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے جرم کا عتراف کرنے سے انکارکر دیاگیاتھا جبکہ محمد عامر نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا اس لیے آئی سی سی نے محمد عامر کو رعایت دیتے ہوئے پابندی ہٹا لی تھی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme