پاک بھارت ٹاکرا، مودی کھلاڑیوں کی ہمت بڑھانے میں مصروف

Published on February 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,254)      No Comments

1
نئی دلی: ( یو این پی) پاک بھارت کرکٹ میچ نے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفت میں لیا ہوا ہے۔ ایسے میں بھارتی وزیر اعطم سے بھی چپ نہ رہا گیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بول پڑے۔ اپنے ٹویٹ میں بھارتی کپتان اور ٹیم کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ دھونی کی کپتانی پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور انھیں کیپٹن کول قرار دیا۔ انہوں نے پوری کرکٹ ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی کو ذاتی طور پر ٹویٹ کیا اور حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی۔ لگتا ہے نریندرا مودی بھی بھارتی ٹیم کے کم مورال کی وجہ سے پریشان ہیں تبھی تو ہر کھلاڑی کی ہمت بڑھا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题