بھارتی سیکریٹری خارجہ کا پاکستان کا دورہ، سیاچن، سرکریک اور کشمیر پر بات چیت ہوگی: سرتاج عزیز

Published on February 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیر کاکہنا تھا کہ بھارت سیکرٹری خارجہ کے پاکستان دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سیکریٹری خارجہ کے دورہ پاکستان کی اطلاع دی جو کہ پاک بھارت مذاکرات کی طرف اہم پیشرفت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ سے سیا چن، سرکریک اور کشمیر پر بات چیت ہوگی۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے معاملے میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں اور بھارت پر اس معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes