اساتذہ علم کا سرچشمہ ہیں، قوموں کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ ریاض حسین لغاری

Published on August 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

بچوں کو اچھی تعلیم دینا اور اخلاقی تربیت کرنا اساتذہ کی اہم اور بنیادی ذمہ داری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ
ٹھٹھہ (یواین پی / حمید چنڈ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، اگر اساتذہ محنت، لگن، توجہ اور محبت سے پڑھائیں گے تو ہماری آنے والی نسلیں ایک اچھی قوم ثابت ہوکر اپنے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو سے تعلق رکھنے والے 28 مرد اور 19 خواتین پاس (جے ایس ٹی) جونیئر اسکول ٹیچرز میں آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او (سیکنڈری) محمد نصیر احمد میمن، چیف مانیٹرنگ افسر اوم پرکاش، اے ڈی ای اوز عبدالحمید سومرو، نظام الدین کھڈائی، نور سرائی، ثناءاللہ جوکھیو اور محمد حسن سومرو کے علاوہ دیگر تعلیمی افسران اور اساتذہ موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین لغاری نے کہا کہ بچوں کو اچھی تعلیم دینا اور اخلاقی تربیت کرنا اساتذہ کی اہم اور بنیادی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استاد علم کا سرچشمہ اور قوموں کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے، تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود، جذبہ انسانیت کی نشوونما اور افراد کی تربیت سازی کی وجہ سے استاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا مجھے پوری امید ہے کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ اپنے فرائض سچائی، ایمانداری اور احسن طریقے سے انجام دیں گے تاکہ قوم کے معماروں کا مستقبل بہتر بنایا جا سکے۔ بعد ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈی ای او سیکنڈری نے پاس ہونے والے اساتذہ میں آفر آرڈرز بھی تقسیم کئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes