کراچی میں امن کے لیے پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے :آرمی چیف راحیل شریف

Published on February 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

123کراچی (یو این پی) جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی بنانا ضروری ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ پولیس کی تقرری میں مداخلت ختم کی جائے اور پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشیت کا بڑا حصہ کراچی سے آتا ہے اور اس لیے کراچی کا امن پورے پاکستان کے لیے ضروری ہے۔ راحیل شریف نے کہا سیاسی قوتوں کو کراچی میں مستقل امن کے لیے سیاست سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہو گا۔امن کے لیے جو اہداف مقرر کیے ہیں انہیں حاصل کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes