بالی وڈ اداکارہ گوہر خان پنجابی فلم میں جلوہ گر ہونگی

Published on February 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

099
ممبئی۔۔۔بالی وڈ اداکارہ گوہر خان پنجابی فلم میں جلوہ گر ہونگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ گوہرخان جوکہ ہندی زبان میں بننے والی فلموں ’’راکٹ سنگھ’’ اور’’ عشق زادے‘‘ میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو محظوظ کرچکی ہیں۔ پہلی بار پنجابی فلم میں دکھائی دیں گی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے خصوصی طور پر پنجابی زبان کی تربیت حاصل کی ہے۔ یہ کامیڈی طرزکی پنجابی فلم ہوگی جس کی عکسبندی کا آغاز ہوچکا ہے۔ فلم میں ان کے ہیرو اداکار و گلوکار جیسی گیل ہونگے۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes