عارف والا،ٹی ایم اے ہال میں کنونشن نمبر داراں

Published on February 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,073)      No Comments

unnamed
عارف والا( یو این پی)ٹی ایم اے ہال میں کنونشن نمبر داراں۔اے سی عارف والہ طارق حسین بھٹی،سید الیاس حسین ہمدانی،رانا غضنفر عباس،غضنفر نوید،غلام فاروق باری،صدر انجمن نمبر داراں عرفان عزیز،ڈی ایس پی سلیم وڑائچ،چوہدری شاہد لطیف،مرتضیٰ خوشی،عباس علی عارفی سمیت دیگر کی شرکت۔انسداد دہشت گردی پر گفتگو۔کنونشن میں سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیئے۔تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے ہال عارف والا میں اے سی عارف والا طارق حسین بھٹی کی صدارت کنونشن انجمن نمبرداراں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نمبر دار انتظامیہ کا ذمہ دار ساتھی ہوتا ہے۔قانون میں لکھا ہوا ہے کہ آفیسر حضرات نمبر دار کے پاس جا کر ٹھریں۔دہشت گردی کے خاتمہ کے لیئے نمبر دار حضرات انتظامیہ کا ساتھ دیں۔نمبر دار حکومت کا ملازم ہوتا ہے۔دہشت گرد عناصر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کر دیں گے۔ملک میں امن و سلامتی کے لیئے ہر فرد سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دے۔اس موقع پر سید الیاس حسین ہمدانی نے کہا کہ میں نے کچھ افغان باشندوں کی نشاندہی کی تھی مگر میرا نام صیغہ ء راز میں نہیں رکھا گیا۔اگر اسی طرح پولیس اور دیگر ادارے دہشت گردوں کے متعلق اطلاع دینے والے شہریوں کے نام افشاں کرتے رہیں گے تو کوئی بھی تعاون نہیں کرے گا۔اس پر ڈی ایس پی سلیم وڑائچ نے وعدہ کیا کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔جس اہلکار نے سید الیاس حسین ہمدانی کا نام افشاں کیا ہے اسے نا صرف معتطل کر دیا جائے گا،بلکہ وہ اس سرکل میں نوکری نہیں کر سکے گا۔کنونشن میں کمپیئرنگ کے فرائض محمود الحسن شاہ نے سر انجام دئیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme