روس اور ایران شام میں تشدد ختم کرائیں، جرمن چانسلرکا مطالبہ

Published on February 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments


برلن (یو این پی)جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے شام کے حلیف ممالک روس اور ایران سے کہا ہے کہ وہ شام میں جاری حالیہ تشدد کو ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں چانسلر میرکل نے کہا کہ یورپی یونین شام میں تشدد کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تقویت دے۔ انہوں نے یورپی یونین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس اور ایران پر اپنے سفارتی دباؤ میں اضافہ کرے تا کہ وہاں پرتشدد حالات کا خاتمہ ہو سکے۔چانسلر میرکل نے کہا کہ شام کی حکومت دہشت گردوں کے خلاف لڑائی لڑنے کے بجائے عام شہریوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاں بچوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کو بھی تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog