بھارتی کوسٹ گارڈز کا پاکستانی کشتی تباہ کرنے کا اقرارکھلی جارحیت ہے، عمران خان

Published on February 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

03
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے خلاف تازہ ترین بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے واقعے کی فوری تحقیقات اور مناسب اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی کوسٹ گارڈز کی جانب سے پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے جیسے واقعات پر وزیر دفاع کا بیان انتہائی غیر موثر اور ناکافی ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے عالمی پانیوں میں موجود پاکستانی کشتی کی تباہی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی کشتی کی بغیر انتباہ تباہی بھارت کے جارحانہ عزائم کو اضح کرتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی کشتی کے خلاف بھارت کا جارحانہ اقدام عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے کوسٹ گارڈ کے جارحانہ حملے پر پردہ ڈالنے کیلئے کشتی میں سوار افراد کو دہشت گرد قرار دیا اور یہ دعوی کیا کہ ان افراد نے خود کو دھماکے سے اڑایا، اور اب اس کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔ ان کے مطابق مذکورہ کشتی غریب پاکستانی مچھیروں کی تھی ،بھارتی مچھیروں کی طرح جو کہ اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالنے کی خاطر سر گرداں رہتے ہیں۔ جبکہ بھارت اور پاکستان دونوں اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ غریب مچھیرے بعض اوقات ایک دوسرے کی سمندری حدود میں داخل ہو جاتے ہیں جنہیں پکڑ کر وطن واپس روانہ کر دیا جاتا ہے، مگر اس مرتبہ یہ کشتی عالمی پانیوں میں تھی جسے بھارتی کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی طور پر تباہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes