اوپن یونیورسٹی 14اگست کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائے گی

Published on August 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 691)      No Comments

AIOU
اسلام آباد (یواین پی “علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے وطن عزیز کا 69۔واں یوم آزادی بھر پور قومی جذبے ٗ حب الوطنی اور جوش و خروش سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے” یہ اعلان یوم آزادی پروگرامز کے رابطہ کار ٗ ڈاکٹر بادشاہ سردار نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تمام عمارتوں کو قومی پرچم اور رنگا رنگ جھنڈیوں ٗ پوسٹرز اور بینرز سے آراستہ کیا جائے گا۔چودہ اگست کی صبح ساڑھے آٹھ بجے پر یونیورسٹی کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار ٗ پروفیسر ڈاکٹر نعیم قریشی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ٗسید عطاء اﷲ شاہ قومی پرچم کشائی کریں گے۔ یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں قومی ترانے سے یوم آزادی تقریب کا آغاز ہوگا۔ تقریب میں یونیورسٹی کی رہائشی کالونی کے طلبہ و طالبات کے درمیان ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلے ہوں گے۔ اس موقع پر فقیر حسین اور ان کا گروپ یوم آزادی کے حوالے سے ایک خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کرے گا۔ آخر میں ڈین فیکلٹی آف سائنس /قائم مقام وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر نغما نہ رشید ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلوں میں کامیاب طلبہ میں اسناد اورتحائف تقسیم کریں گی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes