کارکن پارٹی الیکشن کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن کی بھی بھرپور تیاری کریں،ڈاکٹر طاہر القادری

Published on February 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

011
اسلام آباد۔۔۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے مشترکہ خصوصی اجلاس سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی الیکشن کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، سینیٹ الیکشن کے دوران حکومت نے 12ارب روپے کی سیاسی رشوت بانٹی ،الیکشن کمیشن خاموش کیوں ہے ؟ دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قومی ایشوز پر حکومت کی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی پہلے سے بڑھ گئی ،دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے پر عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے خلاف حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ،ماڈل ٹاؤن دہشت گردی کے بعد اب منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی گھٹیا حرکت ہورہی ہے،حکمرانوں کا کوئی بھی ہتھکنڈا کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے چہروں سے نقاب اٹھنے والا ہے، ایک کمانڈ اور کنٹرول سسٹم کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو گی، اپنی بات کو دہرا رہا ہوں موجودہ حکمران دہشت گردوں کے خلاف نرم گوشہ رکھتے ہیں یہ قومی ایکشن پلان کو کامیاب نہیں ہونگے دینگے۔ سوئس بینکوں سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کے دعویداروں نے کرپشن کے مزید 500ارب دبئی منتقل کر دئیے۔کرپشن اور لوٹ مار پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مک مکا جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ،ایف آئی اے اورنیب ان امیر کبیر پاکستانیوں کی فہرست جاری کرے جنہوں نے گزشتہ 18 ماہ میں کھربوں کی جائیدادیں خریدیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题