وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا

Published on December 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments
05
آگ نے قریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ، آگ بجھانے کیلئے شہر بھی سے فائربریگیڈ طلب کی گئیں
فائر ٹینڈر کی نا اہلی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، فائر ٹینڈرز بروقت کارروائی کرتے تو اتنا زیادہ تقصان نہ ہوتا،متاثرہ افراد
یہ کہنا غلط ہے کہ فائر ٹئنڈر دیر سے پہنچے تھے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں اور آگ بجھانے میں مصروف تھیں ،چیف فائر آفسیر احتشام الدین
کراچی(یو این پی)وزپراعظم نواز شریف نے پرانا حاجی کیمپ کی ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا جبکہ 11 گھنٹے تک آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،تفصیلات کیمطابق پرانا حاجی کیمپ کے قریب سومرو گلی میں لکڑی کے گودام میں گزشتہ رات 11 بجے کے قریب لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری ٹمبر مارکیٹ اور قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ حکام نے گودام میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکرشہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کئے اور پوری رات آگ بجھانے میں مصروف رہے۔ دوسری جانب آگ سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ فائر ٹینڈر کی نا اہلی کی وجہ سے پیش آیا، اگر فائر ٹینڈرز بروقت کارروائی کرتے تو اتنا زیادہ تقصان نہ ہوتا، گھنٹوں سے لگی آگ کے باعث کروڑوں کی لکڑی اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا جب کہ آگ کی شدت نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،چیف فائر آفسیر احتشام الدین کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ فائر ٹئنڈر دیر سے پہنچے تھے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں اور آگ بجھانے میں مصروف تھیں لیکن آگ اتنے بڑے پیمانے پر لگی کہ ہماری گاڑیاں نہ ہونے کے برابر محسوس ہو رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 11 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آف پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے جس میں 2 سے 3 گھنٹے لگ جائیں گے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy