بچے کی گردن پر ڈور کس پتنگ باز کی پھری ہے گرفتار افراد کی تفتیش کرکے حقائق منظر عام پر لائیں گے نذر عباس شاہ

Published on February 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,309)      No Comments

PHOTO LALYANI
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)گردن پرڈور پھرنے سے موٹر سائیکل پر سوار پانچ سالہ بچہ زخمی، پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی30پتنگ باز گرفتار، بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈور بر آمد، الگ الگ مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق شہزاد احمد موٹر سائیکل پر اپنے پانچ سالہ بچے اور بیوی کے ہمراہ فیروز پور روڈ پر جا رہا تھا کہ تھانہ مصطفی آباد کے سامنے گردن پر ڈور پھر نے سے بچہ زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے عارف میموریل ہسپتال ریفر کر دیا گیا، واقع کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی صدر سرکل نذر عباس شاہ و ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد عمران سعید کی نگرانی میں آپریشن کرتے ہوئے 30پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے500پتنگیں، ڈور اورنشے کے طور پر استعمال ہونے والا شیشہ بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں، اس موقع پر ڈی ایس پی نذر عباس شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی گردن پر ڈور کس پتنگ باز کی پھری ہے گرفتار افراد کی تفتیش کرکے حقائق منظر عام پر لائیں گے، پتنگ بازی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی رعائیت نہیں کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا کی وساطت سے اپیل کرتا ہوں کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں، اگر والدین نے تعاون نہ کیا تو جس گھر کی چھت پر پتنگ بازی کی گئی یا جس بچے نے پتنگ بازی کی گھر والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کروائیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题