نیشنل بینک آف پاکستان کی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس آج ہوگی

Published on February 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

National-Bank-Of-Pakistan
اسلام آباد (یواین پی) نیشنل بینک آف پاکستان کی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد23فروری بروز سوموار تین بجے لیوش ڈائن، جی ایٹ مرکز میں کیا جارہا ہے، پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں نیشنل بینک کے منیجر میڈیا، پی آر اینڈ براند منیجمنٹ مہتاب صدیقی صحافیوں کو صحت، تعلیم، خواتین،بچوں ، معذوروں، ثقافت، کھیل اور قدرتی سانحات سے متاثرین افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کریں گے، اس موقع پر پارٹنر ادارہ قوس و قزع ویلفیئر آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کوآرڈینیٹرڈاکٹر فوزیہ مغیث خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے نیشنل بینک کے تعاون سے جاری مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بھی گفتگو کریں گی،واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے نیشنل بینک کی سماجی میدان میں اعلیٰ خدمات کو سراہتے ہوئے حال ہی میں گولڈ میڈل سے بھی نوازا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes