سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کا موسم بھی ٹھنڈا ہو گیا

Published on April 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

دُبئی(یواین پی) سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کا موسم بھی ٹھنڈا ہو گیا، دبئی، ابوظہبی، شارجہ، راس الخیمہ، فجیرہ سمیت بیشتر اماراتی علاقوں میں موسلادھار بارش، شہریوں کیلئے الرٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پر اس بار رب کی خاص مہربانی ہوئی ہے۔ رمضان کے پہلے دونوں ہفتوں میں بارش خوب ہوئی ہے، بلکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری اور برف باری بھی ہورہی ہے۔دوسری جانب رمضان کے آغاز سے لے کر اب تک امارات میں انتہائی گرم موسم رہا ہے۔ اوپر سے جھلسا دینے والی گرم ہوا نے بھی روزہ داروں کے صبر کا خوب امتحان لیا ہے۔ خصوصاً دُبئی، شارجہ اور ابوظبی میں اتنی گرمی پڑی ہے کہ کچھ مقامات پر درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی پار کر چکا ہے۔امارات کے روزہ دار کئی روز سے دعائیں مانگ رہے تھے۔ رب نے ان کی دُعائیں سُن لی ہیں۔2 روا قبل فجیرہ میں خوب بارش ہوئی ہے۔جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ جبکہ جمعرات کے روز بھی متحدہ عرب امارات کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme